گیدڑ بھبکیاں دینا بھارت کی عادت ہے، اگر جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، طلال چوہدری

پاکستان میں یوم پاکستان کی تقریبات بتا رہی ہیں کہ امن و امان کے حوالے سے حالات بہتر ہورہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 15:05

گیدڑ بھبکیاں دینا بھارت کی عادت ہے، اگر جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ گیدڑ بھبکیاں دینا بھارت کی عادت ہے اگر جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے‘ پاکستان میں یوم پاکستان کی تقریبات بتا رہی ہیں کہ امن و امان کے حوالے سے حالات بہتر ہورہے ہیں۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں یوم پاکستان جیسی تقریبات کا آغاز دوبارہ ہورہا ہے جو خوشی کی بات ہے امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ 23مارچ کو ایک مرتبہ پھر سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار کرنا ہوگا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت حملے کی گیدڑ بھبکیاں پہلے بھی دیتا رہا ہے اگر ج ارحیت کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پہلے بھارت نے پانی بند کرنے کید ھمکیاں دیں اب خود مذاکرات کی میز پر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یک خلاف جنگ میں اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔