ہماری طرف سے کسی پر کوئی دبائو نہیں ہے،مصطفی کمال

جب ہماری بات صحیح ثابت ہوجاتی ہے تو لوگ ہماری طرف چل پڑتے ہیں،پہلے دن سے جو موقف ہے اسی پر قائم ہیں، کوئی جھوٹ نہیں بولی،ہم پر امتحانات تکالیف اور پریشانیاں آئیں،کسی کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ، شیخ عبداللہ کاپی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 22 مارچ 2017 15:04

ہماری طرف سے کسی پر کوئی دبائو نہیں ہے،مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے کسی پر کوئی دبائو نہیں ہے جب ہماری بات صحیح ثابت ہوجاتی ہے تو لوگ ہماری طرف چل پڑتے ہیں،پہلے دن سے جو موقف ہے اسی پر قائم ہیں کوئی جھوٹ نہیں بولی،ہم پر امتحانات تکالیف اور پریشانیاں آئیں،کسی کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں ہے،پی ایس پی کے پنڈال میں ہر زبان اور نسل کے لوگ نظر آئیں گے۔

بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی شیخ عبداللہ کی پی ایس پی میں شمولیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کسی کو پارٹی میں شمولیت کا نہیں کہا،جب ہماری بات صحیح ثابت ہوجاتی ہے تو لوگ ہماری طرف چل پڑتے ہیں،ہم نے پہلے دن سے کوئی بات جھوٹ نہیں بولی،ہم نے کسی سے دشمنی نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے جو موقف ہے اسی پر قائم ہیں،لوگ اپنا موقف فائدہ دیکھ کر تبدیل کرتے ہیں،ہماری طرف سے کسی پر کوئی دبائو نہیں ہے ،شیخ عبداللہ آج سے ہماری ٹیم کا حصہ ہیں،مبارکباد دیتا ہوں (آج)جمعرات کو نشتر پارک میں عظیم الشان کنونشن ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کے پنڈال میں ہر زبان اور نسل کے لوگ نظر آئیں گے،ہم پر امتحانات تکالیف اور پریشانیاں آئیں،کسی کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :