اسلام آباد، عدالت میں وکلا کے اے ایس آئی پرتشدد پر پولیس کی وزیر داخلہ کو باضابطہ درخواست ، واقعے سے آگاہ کیا

وردی میں ملبوس اہلکار پر تشدد پر اہلکاروں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے جسکا مداوہ ضروری ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی تک پولیس کا عدالتوں میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذوری کا اظہار

بدھ 22 مارچ 2017 15:04

اسلام آباد، عدالت میں وکلا کے اے ایس آئی پرتشدد  پر پولیس کی وزیر داخلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بعض وکلا کی جانب سے پولیس اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزیر داخلہ کو باضابطہ درخواست ،پولیس نے وزیر داخلہ کو واقعے سے آگاہ کیا، وردی میں ملبوس اہلکار پر عدالت کے احاطے میں تشدد پر اہلکاروں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے جسکا مداوہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سلام آباد کی مقامی عدالت میں بعض وکلا کی جانب سے پولیس اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزیر داخلہ کو باضابطہ درخواست دیدی گئی جس میںپولیس نے وزیر داخلہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔ وردی میں ملبوس اہلکار پر عدالت کے احاطے میں تشدد کے واقعے پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے جسکا مداوہ ضروری ہے۔ درخواست کا متن واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی تک اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں واقع عدالتوں بشمول اعلی عدالتوں میں موثر سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذوری کا اظہارہے ۔

متعلقہ عنوان :