گستاخانہ خاکوں کیخلاف تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی کی جمعہ کو ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،شیخ عقیل الرحمن

آزادحکومت بھی گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے،نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر

بدھ 22 مارچ 2017 15:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد ونائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی کی جمعہ کو ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔آ ل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام ہڑتال میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔آزادحکومت بھی گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعہ المبارک کو تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔گستاخ رسولﷺ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ہیں۔گستاخی کے مرتکب ملزمان واجب القتل ہیں ۔ان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آزادحکومت کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ابھی تک آزادکشمیر کی حکومت نے اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آزادحکومت بھی گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لے اوران کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔