سندھ میں لیز ڈیڈ، سیل ڈیڈ اور سب لیز کے اجرا پر پابندی عائد

لیز اور سیل ڈیڈ کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا تعمیرات کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا ،سندھ ہائی کورٹ

بدھ 22 مارچ 2017 15:03

سندھ میں لیز ڈیڈ، سیل ڈیڈ اور سب لیز کے اجرا پر پابندی عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں لیز ڈیڈ، سیل ڈیڈ اور سب لیز کے اجرا پر پابندی لگادی۔ لیز اور سیل ڈیڈ کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا تعمیرات کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ محمود آباد میں چائنا کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ۔عدالت نے اپنا حکم رجسٹریشن آفس کے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور غیرقانونی لیز دینے والے تین سب رجسٹرار کے خلاف مقدمات درج کرانے کا بھی حکم دیا ۔ڈسٹرکٹ رجسٹرار نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ تین سب رجسٹرار کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :