فاٹا میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے طریقہ کار سے ہٹ کر قلیل مدت کے لئے ملازمین کی بھرتی کی گئی ‘ معمول کے ملازمین کی بھرتیوں کے ضمن میں این ٹی ایس کی شرط لازمی ہے، ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا ایوان زیریں میں توجہ مبذول نوٹس پر جواب

بدھ 22 مارچ 2017 15:02

فاٹا میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے طریقہ کار سے ..
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ فاٹا میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی ان کے گھروں میں واپسی کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار سے ہٹ کر قلیل مدت کے لئے ملازمین کی بھرتی کی گئی ہے جس کے لئے این ٹی ایس کی شرائط نرم کی گئی ہیں‘ معمول کے ملازمین کی بھرتیوں کے ضمن میں این ٹی ایس کی شرط لازمی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں قیصر جمال کے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی خدمات کے بغیر فاٹا سیکرٹریٹ میں بھرتیوں کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا کے منصوبوں میں بھرتیوں کے لئے این ٹی ایس کی شرط نرم کی گئی ہے۔ باقی معمول کے مطابق بھرتیوں میں این ٹی ایس ٹیسٹ لازمی ہے۔ توجہ مبذول نوٹس پر قیصر جمال کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا میں ملازمین کی بھرتیاں کے پی کے حکومت کے ذریعے ہوتی ہیں۔ ٹی ڈی پیز کو ان کے علاقوں میں بھیجنا ہے اس لئے ہم نے قلیل مدت کے لئے بھرتیوں کے حوالے سے این ٹی ایس کی شرط نرم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :