قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو مرتبہ کورم کی نشاندہی

بدھ 22 مارچ 2017 15:01

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو مرتبہ کورم کی نشاندہی
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بدھ کو دو مرتبہ کورم کی نشاندہی کی وجہ سے معطل رہی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی رکن مسرت احمد زیب نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ ڈپٹی سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کردی گئی۔ قبل ازیں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی طرف سے واک آئوٹ کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن اعجاز حسین جاکھرانی نے بھی کورم کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :