قومی اسمبلی میں پاکستان انکوائری کمشنز بل 2017ء کی منظوری

بدھ 22 مارچ 2017 15:01

قومی اسمبلی میں پاکستان انکوائری کمشنز بل 2017ء کی منظوری
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) قومی اسمبلی نے پاکستان انکوائری کمشنز بل 2017ء کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان انکوائری کمشنز بل 2017ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

سید نوید قمر اور شاہ محمود قریشی نے اعتراض کیا کہ پہلے ایجنڈ ے کے دیگر آئٹم نمٹا لئے جائیں۔

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ پہلے ایجنڈے کے دیگر آئٹم لے لئے جائیں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ قومی اسمبلی سے پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2017ء کی تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں پر منظوری حاصل کی۔وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔