سینٹ کا اجلاس منگل کی سہ پہر تک کے لئے ملتوی

بدھ 22 مارچ 2017 14:57

سینٹ کا اجلاس منگل کی سہ پہر تک کے لئے ملتوی
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) سینٹ کا اجلاس منگل 28 مارچ کی سہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں دستور 28ویں ترمیمی بل 2017ء کو قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پر ابھی بحث جاری تھی کہ چیئرمین نے قائد ایوان سے استفسار کیا کہ بحث ابھی جاری رکھنی ہے یا اس کو ملتوی کرنا ہے جس پر قائد ایوان نے چیئرمین کو بتایا کہ قائد حزب اختلاف سے مشاورت ہوئی ہے بحث کو آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا جائے جس پر چیئرمین نے سینٹ کا اجلاس 28 مارچ منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔