لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل عام تعطیل ہو گی

بدھ 22 مارچ 2017 14:55

لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل عام تعطیل ہو گی
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ لاہور ، اس کے ذیلی راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور بینچز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس ، سینئر اینڈ سول کورٹس اور صوبہ بھر کی دیگر ماتحت عدالتوں میں کل جمعرات کے روز عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے کل 23مارچ بروز جمعرات کو ملک بھر میں یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے باعث تمام عدالتیں بھی بند رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :