چیئرمین سینٹ کی اعظم سواتی کو کارروائی موضوع تک محدود رہنے کی ہدایت

بدھ 22 مارچ 2017 14:55

چیئرمین سینٹ کی اعظم سواتی کو  کارروائی موضوع تک محدود رہنے کی ہدایت
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر کے دوران موضوع سے ہٹ کر بات کرنے پر انہیں انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ وہ موضوع تک محدود رہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے اعظم سواتی کا قابل اعتراض جملہ بھی کارروائی سے حذف کرا دیا۔ چیئرمین نے ایک موقع پر ایک سینیٹر کا موبائل بجنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فون ضبط کرلیں گے جبکہ ایک اور سینیٹر کو چیئرمین نے ایوان کے اندر پانی پینے سے روک دیا اور انہیں یاد دلایا کہ یہ قواعد کے خلاف ہے۔