ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنا ہونگی‘ فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا ایوان بالا میں جواب

بدھ 22 مارچ 2017 14:54

ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنا ہونگی‘  فوجی عدالتوں کی حمایت ..
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنا ہونگی‘ فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میں بھی بجھے ہوئے دل سے پارلیمان کی زبوں حالی کی تصویر پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ملک کی عدالتیں ٹھیک کام کر رہی ہوتیں تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ ہوتی۔ ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دے کر ہم اس عمل میں برابر کے کے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم فوجی عدالتوں کے مسئلے پر حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔