چیئرمین سینٹ نی مولانا عطاء الرحمان کی طرف سے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء میں پیش کی گئی دو ترامیم میں سے ایک کو قواعد کے تحت درست , دوسری کو مسترد کردیا

بدھ 22 مارچ 2017 14:54

چیئرمین سینٹ نی مولانا عطاء الرحمان کی طرف سے پاکستان آرمی (ترمیمی) ..
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی طرف سے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء میں پیش کی گئی دو ترامیم میں سے ایک کو قواعد کے تحت درست اور دوسری کو قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مجھے ابھی مولانا عطاء الرحمن کی طرف سے دو ترامیم موصول ہوئی ہیں۔ میں نے ان کا جائزہ لیا ہے۔ ایک ترمیم کا تعلق آرمی ایکٹ دوسری کا تعلق آئینی ترمیم سے ہے۔ آرمی ایکٹ والی ترمیم رول 106 (1) سے متصادم ہو رہی ہے۔ اس لئے اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری ترمیم تمام ممبران کو فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ اس پر رائے دے سکیں۔ یہ ترمیم قواعد کے تحت درست ہے۔

متعلقہ عنوان :