ایوان بالا نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی

مولانا عطاء الرحمن کی جانب سے بل کی بعض شقوں میں ترمیم کو ایوان نے مسترد کردیا

بدھ 22 مارچ 2017 14:48

ایوان بالا نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ایوان بالا نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کا بل پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

جے یو آئی (ف) ‘ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان نے بل کی مخالفت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بل کو ضروری قرار دیا۔

(جاری ہے)

ارکان نے بل کی حمایت اور مخالفت میں اظہار خیال کیا جس کے بعد چیئرمین نے تحریک پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ ارکان کی اکثریت نے تحریک کی منظوری دیدی۔

جس کے بعد چیئرمین نے بل میں ترمیم پیش کرنے کے لئے مولانا عطاء الرحمن کو تحریک پیش کرنے کی اجازت دی۔ مولانا عطاء الرحمن نے بل کی بعض شقوں میں ترمیم پیش کی جس کو ایوان نے مسترد کردیا۔ اس کے بعد چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کا بل پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء منظور کیا جائے۔ ایوان بالا نے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :