بغدادخودکش کار حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

بدھ 22 مارچ 2017 14:48

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ایک روز قبل عراقی دارالحکومت بغداد میں ستائیس افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ اعتراف آئی ایس سے قریبی وابستگی رکھنے والی ایک ویب سائٹ پر اس سٴْنّی عسکریت پسند گروپ کی طرف سے اس حملے کے چند ہی گھنٹے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ پیر کو بغداد کے شیعہ اکثریت والے ایک کاروباری علاقے میں بارود سے بھری ایک گاڑی کا دھماکا ہوا تھا۔ عراقی حکام نے اس دھماکے کو، جس میں پنتالیس افراد زخمی بھی ہوئے، ایک خود کٴْش حملہ قرار دیا ہے۔ پانچ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :