مصرمیں دلہن کے قتل کے بعد ایک اور لڑکی بے رحمی سے قتل

اسکندریہ شہر کی سڑک بوری میں بند لڑکی کی لاش ملی جسے کاٹ کر تین حصے کر دیے گئے تھے،پولیس

بدھ 22 مارچ 2017 14:45

مصرمیں دلہن کے قتل کے بعد ایک اور لڑکی بے رحمی سے قتل
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) مصر میں شادی کے لیے تیار ایک دوشیزہ کے بے رحمانہ قتل کے بعد ایک اور لڑکی کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں مصر کی القلیوبیہ گورنری میں تقی ناجی نامی لڑکی کو اس کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر چاقوؤں کے وار اور تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی تھی کہ اچانک یہ اطلاعات ملیں کہ اسکندریہ شہر کی ایک سڑک ایک بوری میں بند لڑکی کی لاش ملی جسے کاٹ کر تین حصے کر دیے گئے تھے۔

مقتولہ کی عمر تیس سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس کو مقتولہ کی شناخت کے بارے میں کسی قسم کا ثبوت نہیں مل سکا ہے۔اسکندریہ سیکیورٹی چیف کا کہنا تھا کہ مقتول لڑکی کی تصاویر مختلف مقامات پر چسپاں کردی گئی تھیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کی شناخت میں مدد کریں۔ اگر کسی کے پاس اس لڑکے کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کو مطلع کرے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول لڑکی کے جسم پر چاقو کے گہرے گھاؤ موجود ہیں اور اسے نہایت بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :