چین اوربرطانیہ مالیاتی تعاون کو فروغ دیں ،کیتھرین براڈک

دونوں ملکوں کا تعاون مالیاتی اداروں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں معاون ہو گا چینی مالیاتی ادارے کا برطانیہ میں دفتر کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، کانفرنس سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 14:32

چین اوربرطانیہ مالیاتی تعاون کو فروغ دیں ،کیتھرین براڈک
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) چین اور برطانیہ کے حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے،بنیادی ڈھانچہ کے شعبے میں چین برطانیہ تعاون دونوں ملکوں کے مالیاتی اداروں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گا اور اس سے آئندہ مالیاتی تعاون کو مزید وسیع کرنے کی ٹھوس بنیاد پڑ جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز بینک آف چائنا کے بین الاقوامی شعبہ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر گوکائی نے چین برطانیہ مالیاتی تعاون کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا مالیاتی سیکٹر کھلا ،سادہ اور نظر آنے والا ہے ،برطانیہ کا بینک آف انگلینڈ پہلا مغربی بینک ہے جس نے بینک آف چائنا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ، کانفرنس کے مندوبین نے شنگھائی کلیئرنگ ہائوس کا نمائندہ آفس لندن کے مالیاتی ضلع میں کھولنے کا بھی خیرمقدم کیا ، برطانیہ میں مالیاتی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل کیتھرین براڈک نے زور دے کر کہا کہ برطانوی حکومت چین کے ساتھ مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کو بڑی اہمیت دیتی ہے، چینی مالیاتی ادارے کی برطانیہ میں موجودگی مالیاتی تعاون کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کرے گی ، کانفرنس میں سرکاری اداروں ، بین الاقوامی تنظیموں ، مالیاتی اور تجارتی اداروں کے 100سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی اور برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد کے مالیاتی ڈھانچے اور برطانیہ کے بیرون ملک سے تعاون عالمی مالیاتی مارکیٹوں کے معاملات پر غور کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :