چمن شہر اور گردونواح میں بارش سے کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 22 مارچ 2017 14:27

چمن شہر اور گردونواح میں بارش سے کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ
چمن۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چمن شہر اور گردونواح میں جاری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو چمن شہر اور گردونواح میں تیز ھواں کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس موقع پر مقامی زمینداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شدید مٹی کے طوفان کے بعد آج سے شروع ہونیوالی بارش سے موسم سر ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ہوگیا ہے اور گردآلود ہوائوں سے تنگ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارش سے گندم کے فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ بارش کا یہ سلسلہ چمن کے علاوہ قلعہ عبداللہ ،گلستان اور پشین سمیت دیگر علاقوں میں بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :