بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کل ہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 14:27

بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کل  ہوگی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کل (جمعرات کو) کو ہوگی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اس کیس میں بی جے پی کے رہنماء ایل کے ایڈوانی،مرلی منوہرجوشی اوراوما بھارتی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کا دورکنی بینچ اس کیس کی سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

چھ مارچ کو سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر اپیل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992کو انتہاپسند ہندووں نے اترپردیش کے علاقہ ایودھیاء میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔انتہا پسند ہندواس مقام پر رام مندر کی تعمیر چاہتے ہیں۔ اس کیس میں ایل کے ایڈوانی،مرلی منوہرجوشی اوراوما بھارتی سمیت 19افرادکو نامزد کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :