سکولوں کی آئی ٹی لیبز میں بڑے پیمانے پر گھپلے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 22 مارچ 2017 14:27

سکولوں کی آئی ٹی لیبز میں بڑے پیمانے پر گھپلے کے حوالے سے تحریک التوائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 128 سکولوں کی آئی ٹی لیبز میں بڑے پیمانے پر گھپلے سامنے آ گئے 19 لیبز میں کمپیوٹر لیب کا سامان نامکمل جبکہ فراہم کردہ سامان پر نجی کمپنی نے دس گنا زیادہ رقم وصول کی۔

(جاری ہے)

سامان نامکمل ہونے کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لاہور نے گیارہ کروڑ کی رقم جاری کر دی جبکہ سابق ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پریز اختر نے نجی کمپنی کو رقم کی ادائیگی روک رکھی تھی۔ لاہور کے 128 سکولوں میں یو پی ایس سمیت دیگر سامان خراب اور غائب ہو چکا ہے جس کی مانیٹرنگ کے لئے کوئی سیل موجود ہی نہیں۔