کینال روڈ پر گلزار انڈر پاس کے نیچے مشینری سے بھر ٹرالر پھنس گیا،ڈرائیور گرفتار

ٹرالر پر بھاری مشینری لیجائی جائی جا رہی تھی،وارڈن کے رکنے کے اشارے پر رفتار بڑھائی

بدھ 22 مارچ 2017 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) کینال روڈ پر گلزار انڈر پاس کے نیچے مشینری سے بھر ٹرالر پھنس گیا،ٹرالر پر بھاری مشینری لیجائی جائی جا رہی تھی،پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ ٹرک کو انڈر پاس کے نیچے سے نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر بھاری مشینری سے بھرا ٹرالر گلزار انڈر پاس کے نیچے پھنس گیا۔ ٹرالر کے انڈر پاس میں پھنسنے سے بھاری مشینری زمین پر آ گری۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ اس ٹرک کو انڈر پاس سے پہلے رکنے کا اشارہ بھی دیا گیا لیکن ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ٹرک کو انڈر پاس کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :