لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا

گاڑی سے 2234کی رائفل، 7میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ، ملزم پولیس کے حوالے

بدھ 22 مارچ 2017 14:19

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ایئرپورٹ زرائع کے مطابق بدھ کو اے ایس ایف نے کارروائی ایک کرتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی گاڑی کو روک کرچیکنگ کی ۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران گاڑی سے 2234کی رائفل، 7میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔اے ایس ایف نے ملزم بلال کو گاڑی نمبر LEB2342سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم ایئرپورٹ پر کس نیت سے آیا تھا، ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :