دہشت گرد تنظیمیں صرف مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچا رہی ہیں، ترک وزیر اعظم

کوئی بھی شخص اسلام اور دہشت گردی کو ساتھ ساتھ نہیں جوڑ سکتا، دینِ اسلام امن و امان کا پرچار کرتا ہے، بن علی یلدرم

بدھ 22 مارچ 2017 13:54

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ یورپ میں اسلام دشمنی میں طول آیا ہے، ڈیموکریسی، حقوق انسانی و آزادی کی اقدار کی جگہ نسل پرستی ، غیر ملکی و اسلام دشمنی کے ماحول میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر اعظم نے دارالحکومت انقرہ میں "بین الاقوامی حاجی بیکتاش ولی اور سلطان نوروز جم اجتماع" سے خطاب میں کہا کہ چھوٹے موٹے سیاسی مفادات کی خاطر وسیع پیمانے پر انسانی اقدار کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یہ صورتحال بنی نو انسانوں ، مغربی ملکوں کے مستقبل کے اعتبار سے باعث افسوس و اندیشوں کی موجب بن رہی ہے۔ اس کے خلاف جب ہم آواز بلند کررہے ہیں تو بعض کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اسلام اور دہشت گردی کو ساتھ ساتھ نہیں جوڑ سکتا، دینِ اسلام امن و امان کا پرچار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

داعش، بوکو حرام، الا شباب، PKK، وائے پی جی کی طرح کی تنظیمیں صرف اور صرف دہشت گرد تنظیمیں ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ سب تنظیمیں مسلمانوں کے وقار کو مجروح کر رہی ہیں۔ ہم دنیا کے کسی بھی مقام پر معصوم انسانوں کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ متحدہ امریکہ، جرمنی، یونان، مقدونیہ، ایران سمیت کئی ایک ممالک سے 180 علوی قائد کے شریک ہونے والے اس اجتماع میں ترک وزیر اعظم نے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی۔