مشرقی دمشق میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ، بھاری ہتھیاروں کا استعمال

بدھ 22 مارچ 2017 13:54

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق دمشق کا مشرقی علاقہ گولہ باری ، دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج رہا ہے ،تباہ حال عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ جوبرکے مضافاتی علاقے میں شامی حکومتی فورسز کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں شدت لائی گئی ہے ۔گزشتہ روز دہشت گردوں نے کار بم دھماکا بھی کیا تھا، شہر کے مرکزی علاقے میں باغیوں کی جانب سے کئی میزائل بھی داغے گئے۔ دمشق کے مشرقی علاقے میں جاری جنگ میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :