انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6.4 شدت کا زلزلہ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 22 مارچ 2017 13:54

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6.4 شدت کا زلزلہ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع ..
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 26 کلومیٹر جنوب میں اور گہرائی 124 کلومیٹر تھی۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :