چند سالوں میں بھارت کے 50ٹکڑے ہوجائیں گے،جمشید دستی

بدھ 22 مارچ 2017 13:44

چند سالوں میں بھارت کے 50ٹکڑے ہوجائیں گے،جمشید دستی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے جوناگڑھ،حیدرآباد دکن اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے قومی اسمبلی میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سالوں میں بھارت کے 50ٹکڑے ہوجائیں گے،مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت کیلئے تیار ہیں،اب لڑائی بھارت کے اندر ہوگی،ہندوستان کا چند منتوں میں صفایہ کرسکتے ہیں۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔قبل ازیں جمشید دستی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروادی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جونا گڑھ،حیدرآباد دکن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کیلئے قومی اسمبلی میں نشستیں مختص کرے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر کی اصل تقسیم کے تحت تینوں ریاستیں پاکستان کا حقیقی حصہ ہیں،بھارت نے ان ریاستوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے،بھارت کا اپنا کوئی وجود نیہں،چند سالوں میں ہندوستان کے 50ٹکڑے ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مودی ایسے بیانات دے رہے ہیں،مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت کیلئے تیار ہیں،اب لڑائی سرحدوں پر نہیں،بھارت کے اندر ہوگی،ہماری بہادر افواج چند منٹوں میں ہندوستان کا صفایہ کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :