بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم

تین سال میں صوبے ترقیاتی منصوبوں کی مثال ملتی،بلوچستان کے عوام سی پیک اور گوادر کے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوں گے،وزیراعظم محمد نوازشریف کی محمود اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 13:41

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے،گذشتہ تین سال میں صوبے ترقیاتی منصوبوں کی مثال ملتی،بلوچستان کے عوام سی پیک اور گوادر کے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔وہ بدھ کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قومی اہمیت اور سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی و فلاحی سکیموں پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے،گذشتہ تین سال میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی،بلوچستان کے عوام سی پیک اور گوادر کے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونگے