بلغاریہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں

تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کردی جائیں گی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 22 مارچ 2017 13:41

بلغاریہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ..
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بلغاریہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بلغاریہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کردی جائیں گی۔