ساہیوال،پتنگ اڑاتے چھت سے گر کر تیسری جماعت کا طالبعلم جاں بحق

بدھ 22 مارچ 2017 13:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) نواحی گائوں محمد نگر میں پتنگ اڑاتے ہوئے مکان کی چھت سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم محمد اویس جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی گائوں کے عبدالخالق کا بیٹا محمد اویس گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ نیچے آگرا ، محمد اویس کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ ایمر جنسی وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔

متعلقہ عنوان :