Live Updates

بونیر ملک پور میں جمعیت علماء اسلام کا اہم برج اُلٹ گیا،یوتھ کونسلر سہراب خان نے خاندان ،ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

بدھ 22 مارچ 2017 13:39

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) یونین کونسل ملک پور میں جمعیت علماء اسلام کا اہم برج اُلٹ گیا۔یوتھ کونسلر سہراب خان نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ریاض خان اور حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ 70سالوں سے ملک پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں،ہر ایک دوسرے کی کرپشن چھپا رہاہے، نام نہاد مذہبی جماعت کے مولانا کہتے ہیں کہ جس نے جس کیساتھ بھی دنیا میں مشابہت کی آخرت میں بھی ان کیساتھ ہونگے۔

میں مولانا سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ تو ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں۔آپ آخرت میں کس کیساتھ ہونگے۔حقیقت میں یہ لوگ اسلام کی بجائے اسلام آباد چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب ان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر ہے جو حکمرانوں سے یہاں کے عوام کی حقوق کے حوالے سے پوچھ رہا ہے اس لئے ہمیں آج سے اُٹھنا ہوگاتاکہ آنیوالی نسلوں کیلئے کرپشن فری نیا پاکستان بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بونیر میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔آئے روز دھڑا دھڑ شمولیتوں سے واضح ہوگیا ہے عوام موسمی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیںاور اب ان کی نظریں تحریک انصاف پر ہیں، انہوں نے کہا کہ70سالوں سے موسمی سیاستدانوں نے عوام کو مختلف جھوٹے نعروں پر دھوکہ دیا ہے۔تقریب سے ناصر عباس باچا،شاہ حسن ایڈوکیٹ،ضلعی یوتھ صدر اسرار ،سید اختیار،سہراب خان،اسرار الدین ،رحمن سید باچا اور خان زادہ نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کر کے ان کی شمولیت کو نئے پاکستان کیلئے سنگ میل قرار دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات