بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے، گزشتہ تین برسوں کے دوران صوبے میں بے مثال ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے،وزیراعظم محمد نواز شریف کی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 13:39

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے، گزشتہ تین برسوں کے دوران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے جو گزشتہ تین برسوں کے دوران صوبے میں بے مثال ترقیاتی منصوبوں سے عیاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران قومی اہمیت اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ بلوچستان میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ سمیت بڑے ترقیاتی اقدامات سے بہت زیادہ مستفید ہوں گے۔