گلگت بلتستان اور سنکیانگ حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے خطے میں تعمیرو ترقی میں تیزی آئے گی‘حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 22 مارچ 2017 13:05

گلگت بلتستان اور سنکیانگ حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے خطے میں ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چین کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اورانہیں دورے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان اور سنکیانگ حکومت کے درمیان ایم معاہدوں ہوں گے جس سے خطے میں تعمیرو ترقی میں نمایاں تیزی آئے گی۔

(جاری ہے)

اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگی‘سنکیانگ حکومت کی جانب سے وزیراعلی گلگت بلتستان کو دورے کی خصوصی دعوت دی گئی تھی۔وزیراعلی گلگت بلتستان نے چین کے اس اہم دورے سے قبل اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں بھی کی‘وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دورہ چین کوانتہائی اہم قرار دیا‘قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خطے کیلئے کی جانے والی محنت اور کاوشوں کی تعریف کی اور کہاکہ ہم آپ کے دور حکومت میں ترقی یافتہ پرامن گلگت بلتستان دیکھ رہے ہیں۔