جنوبی غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ،ْایک زخمی

بدھ 22 مارچ 2017 13:04

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) جنوبی غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔فلسطین حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی رفاہ قصبے کے ساتھ ٹینک تعینات کر رکھے ہیں جھنوں نے ان دونوں نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ان نوجوانوں نے سرحد پر پہنچ کر باڑ عبور کرنے کی کوشش کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :