انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6.4 شدت کا زلزلہ،جانی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کا مرکز 26 کلومیٹر جنوب میں اور گہرائی 124 کلومیٹر تھی،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

بدھ 22 مارچ 2017 13:03

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6.4 شدت کا زلزلہ،جانی نقصان نہیں ہوا
بالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم اب تک زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 26 کلومیٹر جنوب میں اور گہرائی 124 کلومیٹر تھی۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :