بزنس کلاس ٹکٹ،جدہ ائرپورٹ پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 12:45

بزنس کلاس ٹکٹ،جدہ ائرپورٹ پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو شرمندگی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : جدہ ائیر پورٹ پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے صاحبزادے ارسلان افتخار لائن توڑ کر ایک پاکستانی نژاد برطانوی شخص سے آگے آ گئے جس پر برطانوی شخص نے احتجاج کیا تو ارسلان افتخار اس شخص سے الجھ پڑے ۔ارسلان افتخار نے منطق پیش کی کہ ہماری ٹکٹ بزنس کلاس کی ہے لہٰذا ہم نے پہلے جانا ہے جس پر قطار میں موجود شخص نے ان کی اس منطق کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے قطار میں کھڑے رہنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

  لائن میں کھڑے تمام لوگوں نے ارسلان افتخار سے مطالبہ کیا کہ وہ لائن مت توڑیں اور لائن کی پابندی کرتے ہوئے قطار میں ہی کھڑے رہیں۔ مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار نے اپنے والد کے ہمراہ قطار توڑنے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی جو ناقابل قبول ہے ۔ قطار میں کھڑے لوگوں کے احتجاج نے ارسلان افتخار اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو قطار میں پیچھے کھڑے ہونے پر مجبور کر دیا۔اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین تبصروں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کو اپنے بیٹے کی وجہ سے جدہ ائیر پورٹ پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: