ایک دہائی میں دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال میں 2.5 فیصد کی کمی ہوئی، عالمی ادارہ صحت

بدھ 22 مارچ 2017 12:40

ایک دہائی میں دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال میں 2.5 فیصد کی کمی ہوئی، ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) گزشتہ ایک دہائی میں دنیاء بھر میں تمباکو کے استعمال میں 2.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کے انسداد کیلئے عالمی معاہدے کے بعد دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک عشرے میں دنیا میں تمباکو کے استعمال میں 2.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔تمباکو نوشی کے انسداد کیلئے معاہدے پر 180ممالک نے دستخط کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :