کالج کے ملبوسات کو ملنے والی پذیرائی سے طالبات کا حوصلہ بڑھا ہے، خلوت یوسفزئی

بدھ 22 مارچ 2017 12:40

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)پختونخوا کالج آف آرٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہء ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن نے دی فیشن ویک اسلام آباد میں شرکت کرکے پہلی یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فیشن ویک اسلام آباد میں پختونخوا کالج آف آرٹس کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی تیار کردہ ملبوسات کو خوب سراہا گیا۔

خاص طور پرپختونخوا کالج آف آرٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ملبوسات ریمپ پر چھائے رہے۔دی فیشن ویک اسلام آباد میں پاکستان بھر سے معروف ماڈلز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ڈیزائنر نے بھی شرکت کی پختونخوا کالج آف آرٹس کے طلباء و طالبات کے فیشن برانڈ کو ملک بھر میں نمائش کی دعوت دی۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پہلی گورنمنٹ یونیورسٹی ہے جس نے اپنے ڈریس ڈیزائن کی نمائش منعقد کی اس موقع پر پختونخوا کالج آف آرٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردا ن کے شعبہ فیشن اینڈ ڈیزائن کی انچارج خلوت یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا کالج آف آرٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردا ن نے فیشن ویک میں شرکت کرکے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے کالج کے ملبوسات کو ملنے والی پذیرائی سے یہاں کی طالبات کا حوصلہ بڑھا ہے یہ ایک قابل فخر بات ہے۔