دبئی بلدیہ نے گلوبل کمپنی کی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

بدھ 22 مارچ 2017 12:17

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) دبئی بلدیہ نے گلوبل کمپنی کے جوتوں پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے ایک ہوٹل میں میں موجود ایسکلیٹر میں اس کمپنی کے جوتے پہننے والے ایک لڑکے کا پائوں پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کی انگلیاں ٹوٹ گئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر دبئی میں اس کمپنی کے جوتوں پر پابندی عائد کئے جانے کے حوالے سے مہم کا آغاز ہو گیا ۔میونسیپیلٹی حکام نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کے زریعے واضح کیا کہ نوجوان کے ساتھ محض ایک حادثہ ہوا جس کی وجہ سے اس کمپنی کی مصنوعات پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :