متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نئے قوانین متعارف

بدھ 22 مارچ 2017 12:17

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نئے قوانین متعارف
د بئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین میں ترامیم کے بعد نئے قوانین متعارف کرا دئے گئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق قوانین میں ترامیم سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے والے مسافروں اور بچوں کی نشست کے متعلق کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین کے تحت 4سال کی عمر تک کے بچے بچوں کی مخصوص نشست پر ہی بیٹھ سکیں گے۔ ڈرائیوروں کے ساتھ اب مسافروں کو بھی سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے پر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر نقل و حمل کرنے والے مسافروں کو 3ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا،24بلیک پوائنٹس اور ایک ماہ تک گاڑی ضبط کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :