رفیق حریری کے مبینہ قاتل کو حزب اللہ نے خود ہلاک کیا، اسرائیل

2016میں دمشق کے قریب ہوائی اڈے پر مصطفیٰ بدرالدین نامی حزب اللہ کمانڈر کو ہلاک کیا گیا ،اسرائیلی فوج کا بیان

بدھ 22 مارچ 2017 12:03

رفیق حریری کے مبینہ قاتل کو حزب اللہ نے خود ہلاک کیا، اسرائیل
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا ہے کہ شام میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے اہم کمانڈر اور سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے چار مبینہ قاتلوں سے ایک قاتل کو حزب اللہ نے خود ایک بم دھماکے میں قتل کرایا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مئی 2016ء کو دمشق کے قریب ایک ہوائی اڈے پر مصطفیٰ بدرالدین نامی ایک حزب اللہ کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

قتل کی منصوبہ بندی خود حزب اللہ کی جانب سے کی گئی تھی۔خیال رہے کہ مصطفیٰ بدرالدین کا شمار ان چار حزب اللہ جنگجوؤں میں ہوتا ہے جن پر سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ عالمی فوج داری عدالت نے بھی مصطفیٰ بدرالدین پر الحریری قتل کیس میں فرد جرم بھی عاید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :