چین کے کار ساز ادارے گیلی کو 5.1 بلین یوآن خالص منافع حاصل

بدھ 22 مارچ 2017 12:02

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چین کے کار ساز ادارے گیلی کو8 سال بعد اعلی ترین منافع حاصل ہوا ہے۔ گیلی آٹو موبائلز ہولڈ نگز جس کی بلیک کیب گاڑیاں برطانیہ میں دوڑتی نظر آتی ہیں کو 2016 میں 2015 کے مقابلے میں دوگنا 5.1 بلین یوآن(741 ملین ڈالر )خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ سال 2008 کے بعد ادارے کا اعلی ترین منافع شمار کیا جا رہا ہے جبکہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ رواں سال ان کا منافع 7 بلین یو آن پر آ جائے گا۔

(جاری ہے)

گیلی کے مطابق گزشتہ سال ان کی سیل 50 فیصد بڑھی اور ان کی 766,000 گاڑیاں جن میں والوو ٹیکنالوجی سے لیس جی سی نائن سیڈان اوربوائے سپورٹ ماڈلز شامل ہیں، فروخت ہوئیں۔گیلی نے 2010 میں سویڈن کے آٹو فرم والووکے ٹیکنالوجی یونٹ کو خریدا تھا۔

متعلقہ عنوان :