Live Updates

نواز شریف کی جانب سے اقربا پروری‘ اداروں کی تباہی عروج پر ہے‘عمران خان

الیکشن فکس کرنے والوں کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ اور منی لانڈرنگ میں شریک شخص کو نیشنل بنک کا صدر مقرر کردیا گیا‘ منی لانڈرنگ پر نوازا جائے تو پھر کرپشن کے الزام میں کرکٹرز کو کیوں برا کہا جائے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

بدھ 22 مارچ 2017 11:43

نواز شریف کی جانب سے اقربا پروری‘ اداروں کی تباہی عروج پر ہے‘عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے اقربا پروری‘ اداروں کی تباہی عروج پر ہے‘ الیکشن فکس کرنے والوں کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ اور منی لانڈرنگ میں شریک شخص کو نیشنل بنک کا صدر مقرر کردیا گیا‘ منی لانڈرنگ پر نوازا جائے تو پھر کرپشن یک الزام میں کرکٹرز کو کیوں برا کہا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے اقربا پروری اداروں کی تباہی عروج پر ہے منی لانڈرنگ میں شریک شخص کو نیشنل بنک کا صدر مقرر کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر نوازا جائے تو کرپشن کے پروگرام پر کرکٹرز کو کیوں برا کہا جائے۔ الیکشن فکس کرنے والے کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنایا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات