نیشنل ایکشن پلان کے تحت قصورپولیس کا ضلع بھرمیں گرینڈ سرچ آپریشن

بدھ 22 مارچ 2017 11:10

قصور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)نیشنل ایکشن پلان کے تحت قصورپولیس کا ضلع بھرمیں گرینڈ سرچ آپریشن‘17مشتبہ افراد سمیت33ملزمان گرفتار‘مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری‘13ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات جبکہ تین ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پرضلع بھرمیں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سپیشل مہم کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوزکی سربراہی میں ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں شہرقصور میں ریلوے روڈ‘کرشنانگر‘ رڑاگجراں اورمصطفی آباد ‘کوٹرادھاکشن‘کنگن پور اور پھولنگرمیں گرینڈ سرچ آپریشن کیاگیا‘ سرچ آپریشن میں مقامی پولیس ‘ سی آئی اے سٹاف ‘پولیس لائن کی نفری‘ ایلیٹ کی ٹیموں کے علاوہ لیڈی پولیس پر مشتمل نفری نے مشترکہ طورپر سرچ آپریشن میں حصہ لیا‘ سرچ آپریشن کے دوران 310کے قریب گھروں اور 70دکانوں کو چیک کیا گیا اور بائیومیٹرک ڈیوائس سے ویری فکیشن کی گئی‘ سرچ آپریشن کے دوران 17 مشتبہ افراد جن کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے کو حراست میں لیاگیا جن سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے‘ تین ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل برآمد ہوئے اسی طرح سرچ آپریشن کے دوران 13منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے 10کلوگرام چرس اور 280لیٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔