کامیاب سیاسی مذاکرات کے بعد صومالیہ میں نئی کابینہ کا اعلان

بدھ 22 مارچ 2017 11:10

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) صومالیہ کے وزیر اعظم علی حسن نے ملک میںمختلف گروہوں کے درمیان ایک ماہ سے جاری مذکرات کی کامیابی کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

26 رکنی کابینہ میں6 خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہیں صحت، ٹرانسپورٹ، یوتھ، تجارت اور انسانی حقوق کی وزارتیں تفویض کی گئی ہیں۔ مبصرین کو امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کامیاب مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ سے کابینہ کی توثیق میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :