باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز میں کھانے سے سُنڈی برآمد، ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 11:01

باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز میں کھانے سے سُنڈی برآمد، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2017ء) : با کمال لوگ لا جواب سروس کا راگ الاپنے والی پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پی آئی اے کی پرواز 207 میں موجود ایک مسافر نے بنائی۔ مسافر نے پی آئی اے کی پرواز میں دئے گئے کھانے اور اس میں سے نکلنے والی بڑے سائز کی سُنڈی (ورم) کی ویڈیو بناتے ہوئے بتایا کہ یہ کیڑا میرے کھانے سے نکلا ہے ۔

(جاری ہے)

کھانے سے کیڑا نکلنے پر میں نے جہاز کے عملے کو مطلع کیا لیکن انہوں نے کوئی موثر جواب نہیں دیا۔ مسافر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے کھانے میں یہ کیڑا تو نظر آ گیا ہے لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ میں کتنے کیڑے کھا چکا ہوں۔ مسافر کا کہنا تھا کہ جہاز میں موجود مسافروں کو سرو کیا گیا کھانا غیر معیاری تھا ۔ اور اس طرح کی صورتحال ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے کہ ہماری قومی ائیر لائن کا یہحال ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین قومی ائیر لائن پر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ قومی ائیر لائن کی سروس کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :