پاکستان چین کے تعاون سے 2018ء تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی

بدھ 22 مارچ 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے 2018ء تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ انفراسٹرکچر، توانائی بحران اور معاشی استحکام تھا اور چین کے تعاون سے اب ہم اس مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ 2018ء تک ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پا نے میں کامیاب ہو جائیں گے اور چین پاک اقتصادی راہ دای منصوبو سے جڑے انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبے ملکی استحکام اور معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی، دہشتگردی کا خاتمہ، سرمایہ کاری،ٹیکس کی ادائیگی اور قومی بچت پر عوام عمل پیرا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی اور بلوچستان سمیت پوری قوم کے لئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔