پیمرا سندھ اور لاہور کی شکایات کونسل نے ’’بول ٹی وی‘‘ کے اینکر پرسن عامر لیاقت کے پروگرام کے خلاف دائر شکایات پر اپنی سفارشات پیمرا کو بھجوا دیں

بدھ 22 مارچ 2017 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیمرا سندھ اور لاہور کی شکایات کونسل نے ’’بول ٹی وی‘‘ کے اینکر پرسن عامر لیاقت کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ کے خلاف دائر شکایات کے حوالے سے اپنی سفارشات پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو بھجوا دی ہیں۔

(جاری ہے)

سفارشات پر فیصلہ کرنے کیلئے پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 24 مارچ 2017ء کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

24 مارچ 2017ء کو ہونے والے 127ویں اجلاس میں اتھارٹی ان سفارشات پر غور کرنے کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔ اس سے قبل پیمرا سندھ اور لاہور کی شکایات کونسل نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 10 مارچ 2017ء کو مذکورہ اینکر پرسن اور ان کے پروگرام کے خلاف دیگر صوبوں میں درج شکایات کی پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں مشترکہ سماعت کی تھی اور سماعت کے بعد سفارشات محفوظ کر لی تھیں۔