زکواة فنڈز سے 2آٹو رکشوں کی فراہمی کیلئے 41مستحقین زکواة کی فہرست مرتب کر لی گئی،چوہدری عبد المجید جا وید

بدھ 22 مارچ 2017 00:31

لیہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چیئرمین ضلعی زکواة کمیٹی چوہدری عبد المجید جا وید ایڈووکیٹ نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں زکواة فنڈز سے 2آٹو رکشوں کی فراہمی کے لئے 41مستحقین زکواة کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے اور مرتب کر دہ فہرست محکمہ زکواة و عشر پنجا ب کو بھجوائی گئی ہے جو ان 41مستحقین میں سے 2خوش نصیب امیدواران کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید بتا یا کہ آٹو رکشوں کی فراہمی کے لئے درخواستوں کی سیکرونٹی پا نچ رکنی سلیکشن کمیٹی جو ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر زکواة ایم اینڈ ای ڈیرہ غازی خان ڈویژن ملک مشتاق ، چیئر مین ڈسٹرکٹ زکوا ة کمیٹی لیہ چوہدری عبد المجید جاوید ایڈووکیٹ ، اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیشن نما ئند ہ ضلعی انتطامیہ لیہ حافظ محمد سلما ن تنو یر، ضلعی زکواة آفیسر جھنگ نما ئندہ صوبا ئی زکواة انتظا میہ پنجا ب ، محمد افضل جپہ اور ضلعی زکواة آفیسر لیہ میاں محمد خا لد پر مشتمل تھی ۔