وزیر اعظم جلد ضلع لیہ کا دورہ کریں گے، رکن قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری

بدھ 22 مارچ 2017 00:31

لیہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف بہت جلد ضلع لیہ کا دورہ کریں گے،یہ بات ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد بتائی، انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر میں نے وزیر اعظم کو ضلع لیہ کے دورہ کی دعوت دی جسے انہو ں نے قبول کر لیا اور وہ دورہ لیہ کے موقع پر لیہ تونسہ پل کی تعمیر کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :