یوم پاکستان کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا

بدھ 22 مارچ 2017 00:31

جھنگ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان (23مارچ) کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جس میں سرکاری ، سیاسی و سماجی شخصیات ، ماہرین تعلیم،وکلاء ، دانشور، ادیب، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان ، طلباء و طالبات سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے۔

یوم پاکستان کی یہ مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں صبح آٹھ بجے منعقد کی جائیگی جس کے میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ، چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر دانشوراور طلباء و طالبات اپنی تقاریر کے دوران قیام پاکستان کے اغراض مقاصد اور دیگر تاریخی پہلوئوں کو اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :